’اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ چاہتے ہیں‘، مردان میں انٹرنیشنل فوڈ چین کی برانچ بند کروادی گئی

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل کی حمایت پر مردان میں واقع انٹرنیشنل فوڈ چین کے ایف سی کی برانچ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے بعد برانچ کو زبردستی زنجیریں اور تالے لگا کر بند کر دیا گیا۔

کے ایف سئ برانچ کے خلاف احتجاجی کا آغاز مردان ڈسٹرک کونسل ہال سے شروع ہوا۔ قبل ازیں اجلاس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے میئر مردان حمایت اللہ مایار نے کے ایف سی مردان کو بند کرنے کے لیے قرار داد پیش کی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا تھا۔

قراداد کی منظوری کے بعد بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور میئر حمایت اللہ کی سربراہی میں مظاہرین افطار کے بعد کے ایف سی مردان برانچ کے سامنے پہنچ گئے اور مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے فوڈ برانچ کو زبردستی زنجیر ین اور تالے لگا کر بند کر دیا۔ احتجاجیوں نے اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی اور اسرائیلی منصوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا۔

مظاہرے کے وقت فسٹ مذکورہ فوڈ چین میں گاہک نہیں تھے صرف عملہ موجود تھا جسے باہر نکل دیا گیا۔ اس دوران عملے کے افراد خاصے خوفزدہ دکھائی۔

مئیر مردان نے مظاہرین سے خطاب کے دوران کہا کہ وہ فلسطین میں ظلم اور اسرائیل کے خلاف نکلے ہیں اور آگاہی دے رہے ہیں کہ اسرائیل کی منصوعات کا مکمل بائیکاٹ ہونا چاہیے۔

حمایت اللہ مایار نے کہا وہ مقامی کاروبار کے خلاف نہیں ہیں لیکن اسرائیلی منصوعات کا مکمل بائیکاٹ چاہتے ہیں۔ فوڈ برانچ کو بند کرنے کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’خواب دیکھتے رہو!‘ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کا ٹرمپ کے دعوے پر دلچسپ ردعمل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم

دیوالی پر بونس کے بجائے مٹھائی ملنے پر ملازمین کا دلچسپ احتجاج، ویڈیو وائرل

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت کرانے کا فیصلہ

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟