شریعہ بورڈ پاکستان کے چیئرمین شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر اور فدیہ کی کم از کم رقم مقرر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شریعہ بورڈ کے چیئرمین کے مطابق اس سال کم سے کم صدقہ فطر کی رقم 300 روپے فی کس ہو گی جو کہ 2 کلو گندم کے آٹے کی قیمت کے برابر ہے۔
مزید پڑھیں
شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی کا کہنا ہے کہ بیماری کے باعث روزہ چھوڑنے کا فدیہ بھی فی کس 300 روپے ہو گا۔
صدقہ فطر کی رقم جو کے حساب سے کم از کم 600 روپے، کھجوروں کے حساب سے 2400 روپے ہے۔
جو مسلمان کشمش کے وزن کے حساب سے صدقہ فطر دینا چاہیں وہ اپنی اور اہل خانہ کی جانب سے 4400 روپے فی کس رقم مستحقین کو دیں گے۔
بینک اکاؤنٹس اور ڈپازٹس میں کم از کم ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے رکھنے والوں سے زکوٰۃ منہا کی جائے گی، اس سے کم رقم رکھنے والے صارفین زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔














