کیا پی ٹی آئی نے اپنے رہنماؤں کو 5 اینکرز کے پروگرامز میں جانے سے روک دیا؟

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ کی جانب سے پی ٹی آئی کا ایک نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا جس میں چند اینکرز کے نام درج تھے اور لکھا گیا تھا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ان اینکرز کے پروگرامز کا بائیکاٹ کیا گیا ہے، تمام معزز اسپوکس پرسنز سے گزارش ہے کہ ان کے پروگرامز میں شرکت نہ کی جائے۔

نعیم حیدر پنجوتھہ کی جانب سے نوٹیفکیشن سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کیا گیا، جس کے مطابق پارٹی نے اینکر کامران شاہد، عادل شاہزیب، منیب فاروق، شاہزیب خانزادہ اور سلیم صافی کے پروگراموں میں شرکت کرنے سے روکا ہے۔ نعیم حیدر پنجوتھہ نے لکھا کہ آج ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اغواکاروں کے سہولت کار صحافیوں کے پروگراموں میں نہیں جائیں گے۔

نعیم حیدر کے اس نوٹیفکیشن کے شیئر کرنے پر پی ٹی آئی کے ہی شیر افضل مروت کے کوآرڈینیٹر وجاہت سمی نے نعیم حیدر پنجوتھہ کے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے نوٹیفکیشن کو پرانا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وضاحت دینا ضروری ہے کہ یہ سرکلر 21 نومبر 2023 کو جاری ہوا تھا جس میں کور کمیٹی کی جانب سے میڈیا کے 5 صحافیوں کے پروگراموں کو بائیکاٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

وجاہت سمی نے کہا کہ یہ 4 ماہ پرانا سرکلر ہے، کبھی بھی ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی بھی پارٹی کسی چینل کا بائیکاٹ کرے اور پھر جب بائیکاٹ ختم ہو جائے تو دوبارہ سے سرکلر جاری کرے اور نا ہی دوبارہ سے سرکلر جاری کرنا ضروری ہوتا ہے۔

’سیاست میں دن بہ دن نئی پیش رفت ہوتی رہتی ہے جس میں حالات کے مطابق مختلف مضبوط فیصلے کرنے پڑتے ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ آج کے وقت میں بھی پی ٹی آئی کی سینئر لیڈرشپ پراگروموں میں جا کرعمران خان کا بیانیہ بتانے سے گریزاں ہے جبکہ شیر افضل مروت نے جب بھی بات کی ہمیشہ عمران خان کے بیانیہ کو مضبوط کرکے عوام تک پہنچایا۔ ہمیں پتہ ہے کہ پچھلے ایک ہفتہ سے سوچی سمجھی کیمپیئن کون اور کیوں کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بات صرف اتنی ہے کہ شیر افضل مروت کی دلیری اور بہادری کی وجہ سے پی ٹی آئی کا ورکر اس کے ساتھ کھڑا ہوگیا ہے جس کو کچھ لوگ دیکھ نہیں سکتے اور اپنے سوشل میڈیا کے لوگوں سے سوچی سمجھی سازشیں کرا کر شیر افضل مروت کو پارٹی سے باہر نکلوانا چاہتے ہیں تا کہ ان کا چورن بک سکے لیکن عمران خان نے ہمیشہ شیر افضل مروت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت کی طرف سے قائم ملک کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول میں داخلے شروع

گزشتہ مہینے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں کتنی اموات ہوئیں؟ رپورٹ جاری

30 ہزار کروڑ کی جنگ، سنجے کپور کی والدہ اور سابقہ اہلیہ کرشمہ کپور متحرک ہوگئیں

سرحدی بندش اور بارشوں کی کمی سے چلغوزے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

باہمی عسکری تعاون کی ایک اور مثال، پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک