سپائیڈر مین بریانی، ‘باقی سب تو ٹھیک ہے، مکڑی کے جالے کیسے پکائے’

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان میں کھانوں اور پکوانوں کے ساتھ تجربات کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہر تیسرے گھر میں خاتونِ خانہ، یا پھر ان کے شوہر یا بچے نئی اقسام کی ڈشز بنانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔

لیکن ممبئی کی ایک خاتون نے سپائیڈر مین بریانی بنا کر خود ساختہ خانساموں کے اگلے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیے۔

محترمہ اس سے قبل بھی ایسا ہی تجربہ کر کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے ‘باربی بریانی’ کے نام سے گلابی رنگ کی بریانی متعارف کرائی تھی جس کے سوشل میڈیا اور روایتی میڈیا میں خوب چرچے ہوئے تھے۔

حنا کوثر راد کے نام سے جانی جانے یہ شیف انسٹا گرام پر اپنی کوکنگ کی ویڈیوز اپلوڈ کرتی ہیں۔ ساپئڈرمین بریانی کی ویڈیو میں انہوں نے اپنے فالورز کو مشورہ دیا کہ اگر ان کے گھر میں بھی سپائیڈر مین کے مداح موجود ہیں تو وہ انہیں یہ بریانی بنا کر ضرور کھلائیں۔

حنا کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ کچھ نے ان کی کاوش کو سراہا تو بیشتر نے طنز اور تنقید کے تیر برسائے۔

ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ یہ خاتون بریانی کا جنازہ نکال کر چھوڑے گی۔

ایک اور صارف نے حنا سے گزارش کی کہ بریانی کے ساتھ بہت مذاق ہو گیا ہے، اب وہ اس روش کو ترک کر دیں۔

اسی طرح ایک صارف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی سپائیڈر مین بریانی کے چرچے پاکستان تک پہنچ گئے ہیں، اور انہیں اس بات پر فخر محسوس ہو رہا ہے۔

حنا نے ویڈیو میں بتایا کہ انٹرنیٹ صارفین حیران تھے کہ انہوں نے نیلے رنگ کی سپائیڈر مین بریانی تو بنا دی، لیکن اس کے اندر مکڑی کے جالے کیسے بنائے۔ حنا نے صارفین کو کہا اگر وہ سیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ جالے کیسے بنائے جاتے ہیں تو انہیں پیسے خرچ کرنا ہونگے، کیونکہ وہ یہ مہارتیں مفت میں نہیں سکھاتیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp