جرابوں میں نایاب کچھوؤں کی اسمگلنگ میں ملوث چینی باشندے پر فرد جرم عائد

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چین کے ایک باشندے کو جرابوں میں نایاب نسل کے کچھوے اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یو ایس فش اینڈ وائلڈ لائف سروس کے اسپیشل ایجنٹ نے مبینہ ملزم کی جانب سے دائر حلف نامہ کے ساتھ دائر شکایت میں لکھا ہے کہ چین سے تعلق رکھنے والے سائی کیونگ ٹن پر جون 2023 میں ٹورنس شہر میں ڈاک کی ترسیل کے ایک اسٹیشن میں 4 پیکٹوں میں 40 نایاب نسل کے کچھوے اسمگل کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 53 سالہ سائی کیونگ ٹن پر جمعے کو امریکی قوانین کے برعکس کچھوئے برآمد کرنے کے 4 الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

مشرقی کچھوے، جنہیں جنگلی نباتات اور حیوانات کی خطرے سے دوچار اقسام میں بین الاقوامی تجارت کے کنونشن (سی آئی ٹی ای ایس) کے تحت تحفظ حاصل ہے، کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں شور مچانے سے روکنے کے لیے جرابوں میں رکھا گیا تھا۔

کچھوے لمبائی میں تقریباً 6 انچ تک بڑھتے ہیں ، 100 سال سے زیادہ زندہ رہ سکتے ہیں اور رنگین شیل پیٹرن رکھتے ہیں۔ کچھوؤں میں سے ایک مر چکا تھا لیکن باقی زندہ تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سائی کیونگ ٹن کو 25 فروری کو جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد نیویارک سٹی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بیان حلفی کے مطابق ملزم کا تعلق کانگ جنتاؤ سے ہے جس نے 2017 اور 2018 میں کم از کم 1500 کچھوے امریکا سے ہانگ کانگ اسمگل کیے تھے۔

کچھوؤں کی پالتو جانوروں کی تجارت میں مجموعی قیمت تقریباً 2.25 ملین ڈالر (1.8 ملین پاؤنڈ) تھی۔

 

حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ سائی کیونگ ٹن کے مڈل مین کچھوؤں کو ہانگ کانگ میں سائی کیونگ ٹن کے پتے پر بھیجتے تھے اور وہاں سے انہیں مین لینڈ چین اسمگل کیا جاتا تھا۔

امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ سائی کیونگ ٹن کو 2019 میں ملائیشیا میں گرفتار کیا گیا تھا اور امریکا کے حوالے کیا گیا تھا، جہاں اکتوبر 2021 میں اسے منی لانڈرنگ کے الزام میں 3 سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

یو ایس فش اینڈ وائلڈ لائف سروس کے اسپیشل ایجنٹ نے حلف نامہ میں لکھا ہے کہ اگرچہ سائی کیونگ ٹن کو گرفتار کیا گیا اور ان پر مقدمہ چلایا گیا، لیکن پیکیجز سائی کیونگ ٹن کے ایڈریس پر بھیجے جاتے رہے اور ٹورنس میں پکڑے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp