لِمز صحرائے چولستان میں بنجر زمین کو قابل کاشت اور زرخیز بنانے میں کوشاں

ہفتہ 16 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لِمز (LIMS) گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت صحرائے چولستان میں بنجر زمین کو قابل کاشت اور زرخیز بنانے میں کوشاں ہے، اس انیشیٹیو کا مقصد زراعت اور مویشیوں کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی کے ذریعے مکمل نظام کا قیام ہے۔ محدود وسائل کے استعمال سے کثیر پیداوار حاصل کرنا گرین پاکستان انیشیٹیو کا اولین مقصد ہے۔

گرین پاکستان انیشیٹیو میں پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ، ہر موسم میں علاقوں تک رسائی کو یقینی بنانا، بجلی کی فراہمی اور زرعی مالز کا قیام شامل ہیں۔ جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے چین سے سمارٹ زرعی مشینری درآمد کی گئی ہے۔

درآمد شدہ مشینری چین سے شروع ہو کر براستہ خنجراب صحرائے چولستان میں پہنچ کر اپنے کام کا آغاز کر چکی ہے۔ یہ اقدام عالمی طرز عمل کے مطابق مکمل زرعی سائیکل میں کارپوریٹ کاشتکاری کو بڑے پیمانے پر فروغ دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp