حکومت پنجاب کا چولستان، لاہور، راولپنڈی کے لیے اہم منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چولستان کو سر سبز و شاداب بنانے، کسانوں کو جدید زرعی آلات کی فراہمی، روالپنڈی میں صفائی ستھرائی اور شجر کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعرات کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازکو گرین پاکستان انیشیٹیو(جی پی آئی) کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا جہاں انہیں ادارے کی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفننگ  دی گئی جس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لِمز کی کاؤشوں کو سراہا اور ان کی انتھک محنت پر اطمینان کا اظہار، اس دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی موجودگی میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں زراعت کے شعبے کو مؤثر بنانے کے لیے چولستان کے علاقے کے لیے ایک منفرد منصوبے کی منظوری دی گئی جس کے تحت چولستان کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے پانی کی  پائپ لائن بچھائی جائے گی، جب کہ زراعت کی بہتری کے لیے کسانوں کو جدید زرعی آلات فراہم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں پنجاب میں جانوروں کی افزائش کرکے اعلیٰ نسل کی لائیو سٹاک متعارف کرانے کے حوالے سے بھی فیصلہ  کیا گیا اس کے علاوہ  ماحولیاتی آلودگی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد کے گر د و نواح میں شجرکاری کی جائے گی جو جڑواں شہروں میں فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے پھیپھڑوں کا کام کرے گی۔

اجلاس میں ملکہ کوہسار کی قدرتی خوبصورتی اور حسن  بحال کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور راولپنڈی شہر کی صفائی ستھرائی کے لیے نالہ لئی پر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

راولپنڈی کے شہریوں کی سہولت کے لیے اڈیالہ روڈ کو دو رویہ کیا جائے گا جب کہ راولپنڈی کے شہریوں کے لیے معیاری میگا ٹرانسپورٹ منصوبے کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ اجلاس میں مال روڈ راولپنڈی کو سگنل فری بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یلوسٹون میں خلائی مخلوق کی تلاش، سائنسدانوں کی تحقیق سے مریخ پر زندگی کے شواہد ملنے کی امید

امریکا اور ایران کے ایلچی مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، سیز فائر کے باوجود لبنانی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری

پاک فوج میں بغاوت کی بات کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے، کشمیری قیادت کا مطالبہ

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ازبکستان کی پاکستان کو مبارکباد، سفارتی کردار اور امن کوششوں کو سراہا

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کی اہم بیٹھک، اسحاق ڈار قاہرہ روانہ

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘