فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام مرتضیٰ بھٹو رکھ دیا

ہفتہ 16 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، بیٹے کا نام مرحوم والد کے نام پر میر مرتضیٰ رکھ دیا۔ فاطمہ نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fatima Bhutto (@fbhutto)

مصنفہ اور ادیبہ فاطمہ بھٹو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گراہم اور مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہمارے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ مجھ اور میری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

فاطمہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میں اس دنیا میں آنے پر اپنے بیٹے کو ایسا نام دینا چاہتی تھی جو بہادری اور رحم دلی کا عکاس ہواور جو میرے بیٹے کو محبت اورمضبوطی کا احساس فراہم کرے۔ یہ سب سوچنے کے بعد جو نام میرے ذہن میں آیا وہ میرے والد کا تھا۔

فاطمہ نے مزید لکھا کہ جب بھی وہ سوچتی تھیں کہ کون سا نام ہے جس میں یہ سب خصوصیت موجود ہو تو ان کے ذہن میں ہمیشہ اپنے پیارے والد کا نام آتا تھا۔

واضح رہے فاطمہ بھٹو 28 اپریل 2023 کو کراچی میں اپنے آبائی گھر 70 کلفٹن میں ہونے والی ایک سادہ تقریب میں امریکی شہری گراہم (جبران ) کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp