فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راﺅنڈ 2: اردن کیخلاف پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

اتوار 17 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اردن کیخلاف فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے دوسرے راﺅنڈ کے میچز کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے قومی ٹیم کے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

گول کیپرز میں یوسف بٹ، ثاقب حنیف، حسن علی اور عبدالباسط۔ ڈیفینڈرز میں عیسٰی سلیمان، عبداللہ اقبال، مامون موسٰی، حسیب خان، محمد صدام، محمد سہیل، عمر حیات، محمد فضل، محمد عدیل شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے مڈ فیلڈرز میں راہس نبی، ہارون حامد، عالمگیر غازی، رجب علی، علی عزیر، شائق دوست، عبدالصمد جبکہ فارورڈز میں فرید اللہ، ولید خان، عمران کیانی اور عدیل یونس شامل ہیں۔ بیرون ملک مقیم کھلاڑی سوموار کو ٹیم جوائن کریں گے۔

دونوں ٹیمیں 21مارچ کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں مقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ اردن میں 26 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ 11 مارچ کو لاہور میں شروع ہونے والا تربیتی کیمپ آج اسلام آباد منتقل ہو جائے گا۔

پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ اسٹیفن کونسٹنٹائن، فٹنس کوچ کلاڈیو الٹیری، گول کیپنگ کوچز راموس اور نعمان ابراہیم، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ محمد علی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل