شہزادہ ولیم اور روز ہینبری کے تعلقات کی افواہوں پر جمائما خان بھی بول پڑیں

اتوار 17 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان کے سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کی حمایت میں سامنے آ گئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کیٹ اور ولیم کے بارے میں سوشل میڈیا پر مواد ’ لطیفے ‘ اور ظالمانہ ہیں۔

مزید پڑھیں

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اسٹیفن کولبرٹ کے ‘کیٹ پائریسی’ میں شامل ہونے کے بعد مستقبل کے بادشاہ شہزادہ ولیم کا روز ہینبری کے ساتھ افیئر چل رہا ہے۔

جمائما خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ سابق ٹوئٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا  ہے کہ ‘مجھے خدشہ ہے کہ سوشل میڈیا پر کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے بارے میں لطیفے اور خاص طور پر اسٹیفن کولبرٹ کی پوسٹس مضحکہ خیز اور افسوسناک صورت اختیار کرنے والی ہیں۔’

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘خاص طور پر ’ایکس‘ سابق ٹوئٹر پر یہ بھولنا بہت آسان معلوم ہوتا ہے کہ یہ حقیقی لوگ ہیں۔’

منگل 12 مارچ کو دی لیٹ شو ود اسٹیفن کولبرٹ میں کولبرٹ نے کہا تھا کہ ’مجھے ڈر ہے کہ مجھے انگلینڈ کے شاہی خاندان کے بارے میں کوئی پریشان کن خبر ملے گی۔‘

‘انٹرنیٹ پر ماہرین اندازہ لگا رہے ہیں کہ کیٹ کی غیر موجودگی کا تعلق ان کے شوہر اور انگلینڈ کے مستقبل کے بادشاہ ولیم سے ہو سکتا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp