قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کے الزام میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمران شیخ کو گرفتار کرلیا۔
نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمران شیخ کو کرپشن کے الزام میں کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
ذرائع کے مطابق نیب کراچی اور اسلام آباد نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ عمران شیخ کو کرپشن میں ملوث ملزمان سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
نیب ذرائع نے بتایا کہ گرفتار افسر کو اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے ایک روزہ راہداری ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔
گرفتار کیے گئے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمران شیخ کو کل اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔