سان ڈیاگو میں دُنیا کی سب سے چھوٹی نسل کے ہرن کی پیدائش

اتوار 17 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے چڑیا گھر نے دُنیا کی سب سے چھوٹی نسل کے ہرن ’ڈِک ڈِک‘ کے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔

چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ ماں کلوئی اور باپ شیگی سے پیدا ہونے والی مادہ ’ ڈِک ڈِک ‘ کو ’ ابیبا ‘ کا نام دیا گیا ہے، جسے ایتھوپیا کی سامی زبان امہاریک میں ‘پھول’ کہا جاتا ہے۔

ڈک ڈک دنیا کے سب سے چھوٹے ہرن ہیں جن کا وزن 6 سے 13 پاؤنڈ کے درمیان ہوتا ہے۔ یہ جانور اپنے لمبے اور لچکدار نتھنوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، جو سخت گرم افریقی ہوا کو پھیپھڑوں تک پہنچنے سے پہلے ٹھنڈا کر دیتے ہیں۔

چڑیا گھر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ چھوٹا بچہ ابھی زیادہ تروقت دودھ پینے اور اپنے ڈربے میں گزارتا ہے اوراپنے  تحفظ کے لیے دوسروں کی نظروں سے اوجھل رہتا ہے، یہ دنیا کی سب سے چھوٹی ہرن کی نسل کا رکن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ماشا اینڈ دی بیئر‘ اور روسی قدامت پسندوں کی بے چینی

آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام

وقار یونس نے مجھے نئی گاڑی خریدنے اور برانڈ کے کپڑے پہننے پر ٹیم سے نکالا، عمر اکمل کا الزام

کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز

سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتظامی تقرریاں، متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو اضافی چارجز تفویض

ویڈیو

افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طورخم بارڈر کھول دیا گیا، دو طرفہ تجارت بدستور بند رہے گی

ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟