وہ بالی ووڈ ستارے جو رمضان المبارک میں باقاعدگی سے روزے رکھتے ہیں

پیر 18 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک کا مہینہ دنیا بھر میں خوب جوش و خروش اور اہتمام سے منایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر بھی پوری دنیا سے سحری اور افطاری کی تصاویر اور ویڈیوز آرہی ہیں۔ اس سب میں ہم جانتے  ہیں کہ بالی ووڈ انڈسٹری کے کون سے ستارے رمضان میں پورے جذب  و مستی  سے روزے رکھ رہے ہیں؟

بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق چند بالی ووڈ ستارے ہیں تو رمضان المبارک میں باقاعدگی سے روزے رکھتے ہیں۔

 ثنا خان

بالی وڈ کی سابق اداکارہ اور کاروباری خاتون ثنا خان نے اپنے روحانی سفر پر روشنی ڈالنے سے کبھی گریز نہیں کیا۔ انہیں اپنے مداحوں کے ساتھ دین سے متعلق باتیں شیئر کرنا اچھا بھی لگتا ہے۔ وہ اکثر اپنے سوشل میڈیا پر نماز اور روزے کی افادیت پر بھی بات کرتی ہیں اور رمضان المبارک میں باقاعدگی سے روزے رکھتی بھی ہیں۔

ہما قریشی

بھارتی ماڈل اور اداکارہ ہما قریشی بھی رمضان میں روزے رکھتی ہیں۔ وہ  سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بھی روزہ رکھنے کی تلقین کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بہت سی اجتماعی افطاریوں اور خیراتی تقریبات میں بھی بخوبی حصہ لیتی ہیں۔

حنا خان

ٹی وی کی مشہور اداکارہ حنا خان اپنے ڈراموں کی وجہ سے خاصی پسند کی جاتی ہیں۔ وہ بھی رمضان المبارک میں پورے اہتمام سے روزے رکھتی ہیں، وہ روزے کے ساتھ ساتھ ورزش اور افطار میں صحت مند غذا کو بھی شامل کرتی ہیں۔

گوہر خان

انڈیا کی ماڈل اور اداکارہ گوہر خان بھی  رمضان  المبارک میں روزے، نماز اور مراقبہ کر کے اپنے روحانی سفر کو زندگی کا ایک اہم حصہ بناتی ہیں اور بہت سے خیراتی تقریتاب میں بھی حصہ لیتی ہیں۔

 ڈی جے خالد

بھارت کے مشہور اور معروف گلوکار ڈی جے خالد اکثر اپنے سوشل میڈیا پر روحانی سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، ان کو اپنے مداحوں سے یہ باتیں شیئر کرنا پسند ہے۔

ثاقب سلیم

بالی وڈ اداکار ثاقب سلیم بھی رمضان المبارک میں روزے رکھتے ہیں، نماز پڑھتے ہیں اور رمضان المبارک کا پورا مہینہ باقاعدگی سے قرآن پاک کی تلاوت بھی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی یہودیوں کی اکثریت غزہ جنگ کی خلاف ہوگئی، اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیدیا

کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں ’ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ اکیڈمک سمٹ 2025‘ کا انعقاد

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ’پیچیدہ‘ لیکن کینیڈا خوش ہوگا، صدر ٹرمپ

نوبیل امن انعام 2025: ٹرمپ کے امکانات معدوم، مگر کون ہوگا فاتح؟

شکاگو میں ٹیکساس نیشنل گارڈ کی تعیناتی، امریکی ریاستوں اور وفاق میں تناؤ بڑھ گیا

ویڈیو

 وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت نے روزگار کی راہیں کھول دیں

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب