’ اردو پڑھنی آتی ہوگی تو سمجھ آجائے گا‘: بشریٰ انصاری کا اردو الفاظ والی چادر پہن کر طنزیہ تبصرہ

پیر 18 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے اشعار والی چادر اوڑھ کر اپنی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کردی اور اس کے ساتھ طنزیہ تبصرہ بھی کیا۔

شیئر کی گئی تصویر میں بشریٰ انصاری کو چادر اوڑھے دیکھا جاسکتا ہے جس پر اُردو زبان کے چند اشعار تحریر ہیں۔ اداکارہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا ’میں نے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی جہاں میں نے ایسی چادر اوڑھی جس پر نامور شاعر علامہ اقبال کی شاعری لکھی ہوئی تھی‘۔

بشریٰ انصاری نے پوسٹ کے کیپشن میں طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اب اگر اردو پڑھنا آتی ہوگی تو سمجھ آجائے گا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی اس پوسٹ کے ذریعے لاہور کے اچھرہ بازار میں پیش آنے والے خوفناک واقعے کی طرف اشارہ کیا جہاں مشتعل ہجوم نے عربی حروف تہجی والا لباس پہننے والی خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا تھا۔ ہجوم کی جانب سے خاتون پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اُنہوں نے قرآنی آیات والا لباس پہنا ہوا ہے۔

بشریٰ انصاری کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ کسی نے کہا کہ شکر کریں کہ آپ یہ لباس پہن کر لاہور کے اچھرہ بازار میں نہیں گئیں تو کسی نے کہا کہ خیال رکھیے گا کیونکہ یہاں بہت سے لوگوں کو اردو بھی نہیں آتی۔

اس واقعے کے بعد مشہور پاکستانی برانڈ منٹو نے اپنے گاہکوں کے لیے سوشل میڈیا سائیٹ انسٹاگرام پر چند سٹوریز شیئر کی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ انھیں اچھرہ بازار میں خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا افسوس ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اس دل دہلا دینے والے مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ منٹو نے کسٹمرز کے نام  پیغام میں کہا کہ ایک انسان کے طور پر آپ کی حفاظت ہی ہماری ترجیح ہے اور اگر کسی بھی موقع پر آپ ’منٹو ‘کا لباس پہنتے ہوئے خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں تو براہ کرم اس طرح کے لباس کو سائیڈ پر رکھ دیں۔ ہم کسی بھی قیمت پر یہ نہیں چاہیں گے کہ آپ کی جان کو خطرے میں ڈالیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Manto Store (@wearmanto)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال میں 2 سالہ آریاتارا شاکیہ نئی زندہ دیوی ’کمارى‘ منتخب

وفاقی اور آزاد کشمیر حکومت کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت

اسنیپ چیٹ ’فری لنچ‘ ختم: یادگار تصاویر، ویڈیوز نہیں گنوانی تو پیسے دیں!

قطر پر حملہ ہوا تو امریکا فوجی مداخلت کرےگا: ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے

فیصلہ سازی کور کمیٹی کرتی ہے، علیمہ خان یا گنڈاپور کا سیاسی کردار نہیں، لطیف کھوسہ

ویڈیو

پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم، استعفے آنا شروع ہوگئے

مسلم سربراہان کے اصرار پر غزہ مسئلے کا حل نکلا، پورے معاملے میں سعودی عرب اور پاکستان کا کردار کلیدی تھا، حافظ طاہر اشرفی

قلم سے لکھنے کا کھویا ہوا فن، کیا ہم قلم سے لکھنا بھول گئے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت

ٹرمپ امن فارمولا : کون کہاں کھڑا ہے؟

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات