پنجاب: مالی سال 2023-24 کے لیے 4 ہزار 480 ارب روپے سے زائد کا بجٹ منظور

پیر 18 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے مالی سال 2023-24 کے لیے 4 ہزار 480 ارب 70 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت پنجاب کابینہ کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ حالیہ بجٹ میں ترقیاتی شعبہ کے لیے 655 ارب روپے، سماجی تحفظ کے اقدامات کے لیے 20 ارب روپے، صحت کے لیے 473.6 ارب روپے، تعلیم کے لیے 596 ارب روپے، تعمیرات کے لیے 382 ارب روپے اور لوکل گورنمنٹ کے لیے 127.7 ارب روپے  منظور کیے گئے۔

صوبائی کابینہ نے رمضان پیکیج کے لئے 30 ارب روپے، مفت کتابوں کی فراہمی کے لیے 11 ارب روپے، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے لیے 12.5 ارب روپے، پی کے ایل آئی انڈوومنٹ فنڈ کے لیے 10 ارب روپے، حفظان صحت کے توسیعی پروگرام کے لیے 11.4 ارب روپے، گندم کے قرضہ کی ادائیگی کے لیے 264 ارب روپے کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی اقدامات کے لیے بھی بجٹ مختص کیا گیا۔

ضمنی بجٹ کی منظوری

کابینہ نے زراعت پر 25.6 ارب روپے سبسڈی کے لیے مختص کیے اور ضمنی بجٹ 2023-24 کی منظوری بھی دی۔ علاوہ ازیں، صوبائی کابینہ نے پنجاب سیلز ٹیکس سروس ایکٹ میں ترامیم  اور جولائی تا اکتوبر، نومبر تا فروری اور مارچ 2024 کے بجٹ کی توسیع بھی کی۔

اجلاس میں تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو کابینہ ارکان نے خراج تحسین پیش کیا۔

اشیا کی قیمتیں تیزی سے نیچے آرہی ہیں، وزیراعلیٰ

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پرائس کنٹرول میں بہتری کی وجہ سے اشیا کے نرخ نیچے آرہے ہیں، چیف سیکریٹری، ان کی ٹیم اور ضلعی انتظامیہ رمضان میں بہتر اقدامات پر شاباش کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم نے رمضان پیکیج اور پرائس کنٹرول کے لیے توقع سے بڑھ کر کام کیا، اگلے سال مستند ڈیٹا کے ساتھ بہتر رمضان پیکیج لائیں گے، صوبے بھر میں 35 لاکھ سے زائد گھرانوں کورمضان پیکیج کی ترسیل مکمل ہوچکی ہے، ایک ہفتے تک رمضان پیکیج کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا جائے گا، پیاز اور دیگر اشیا کی قیمتیں تیزی سے  نیچے آرہی ہیں۔

اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق رمضان نگہبان پیکیج تاریخی اقدام ہے، جس کی کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

صوبائی کابینہ نے آئی ایم ایف کو تسلی بخش بریفنگ دینے پر سیکریٹری فنانس مجاہد شیر دل کو سراہا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی