ایکس کیوں بند ہے، ہمیں بھی معلوم نہیں، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

پیر 18 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹویٹر) کیوں بند ہے، اس حوالے سے انہیں بھی علم نہیں۔

وی نیوز سے خصوصی انٹرویو میں ایکس کی بندش کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے جب حکومت سنبھالی تو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو بندش کا سامنا تھا اور اس کی بندش کا کوئی آفیشل نوٹیفکیشن نہیں ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ یہ بات بالکل درست ہے اور سب کو نظر بھی آ رہا ہے کہ ایکس کے سگنلز اور فریکونسی پہلے کی طرح نہیں چل رہی اور وی پی این کے ذریعے اسے استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے مابین ایک چارٹر ہونا چاہیے کہ ریڈلائن کراس نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خواتین سے بدتہذیبی کی جاتی ہے، شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے، ایسے مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک چارٹر کرنے کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اگر یہ چارٹر طے پا جائے تو یہ ایک اچھی بات ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp