وزیراعظم شہباز شریف کی بدولت روپے کی قدر مستحکم ہوئی، مہنگائی میں مزید کمی آئے گی: عطااللہ تارڑ

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی بروقت مثبت پالیسیوں کی بدولت روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکن عتیق چوہدری کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی اور عوام کے مسائل کا حل ہے۔ اس حوالے سے حکومت دن رات کوشاں ہے۔ وزیراعظم کی ہدایات پر حکومت کی جانب سے بروقت اور مثبت اقدامات کی بدولت روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم نے چند روز قبل ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریری طور پر تمام وزارتوں کو قلیل اور طویل المدتی اہداف حاصل کرنے کے لیے دستاویزات ارسال کی ہیں، ان اہداف میں بیروزگاری کا خاتمہ، مہنگائی میں کمی اور معاشی مسائل کا حل شامل ہیں۔ ان اہداف کے بروقت حصول کے لیے وزارتوں کو سختی سے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف ان اہداف سے متعلق تمام وزارتوں سے ان کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کریں گے۔ پی ٹی آئی کے ساڑھے 4 سالہ دور حکومت میں معاشی بدحالی ہوئی جس کی وجہ سے پچھلے 16ماہ میں ہماری حکومت نے معیشت کی بحالی کے اقدامات پر فوکس کیا۔ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ مسائل اور مشکلات کا سامنا کیا اور ان مسائل پر قابو پایا جلد ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال کر مضبوط معاشی قوت بنائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی ورکرز کی قربانیوں نے جمہوریت کو تقویت بخشی ہے، کارکن ہمیشہ پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں، (ن) لیگ ہمیشہ اپنے کارکنوں کی آواز بن کر کھڑی رہی ہے۔ ہمیشہ خدمت کی سیاست کی اور اپنے کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کیا، اب بھی اپنے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مخلص کارکن کبھی ضمیر کا سودا نہیں کرتے، مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا چہرہ ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کارکن عتیق چوہدری پارٹی کے بے لوث کارکن تھے، عدالتیں ہوں، کچہریاں ہوں یا تھانے عتیق چوہدری پارٹی کے ساتھ ہر جگہ کھڑے رہے، ایسے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کی بدولت ہی آج ہم ان عہدوں پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پارٹی کارکنان کے حق کے لیے آواز بلند کی ہے، کارکنوں کا استحصال کبھی نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مرحوم کارکن عتیق احمد کے بچوں کی بھرپور کفالت کی جائے گی، ان کے بچوں کے لیے مفت تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران مبینہ ہراسانی، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

اسٹار ٹریک میں پاول چیخوف کا کردار ادا کرنے والے والٹر کوئنیگ چل بسے

منی پور میں بھارتی آسام رائفلز کے اہلکار کی خودکشی، فوجیوں میں نفسیاتی امراض شدت اختیار کرگئے

شی جن پنگ کے اقتدار میں مزید 5 سال کی توسیع کا امکان

میکسیکو  کی چیف الیکشن کمشنر بدعنوانی کے الزامات پر مستعفی

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں