شہباز شریف حکومت آئی ایم ایف سے اچھے طریقے سے بات چیت کررہی ہے،پیپلزپارٹی

پیر 18 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ آئی ایم ایف سے معاہدے میں رکاوٹیں کھڑے کرنے کے لیے سب کچھ کررہے ہیں لیکن اس سے فرق نہیں پڑے گا، آئی ایم ایف سے حکومت اچھے طریقے سے بات چیت کررہی ہے۔

ناصرحسین شاہ نے کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی لیڈران کی ساری سیاست کا دارومدار اپنی ذاتی ترجیحات پر ہے، عمران خان وزیراعظم تھے تو پی ٹی آئی کے لیے سب ٹھیک تھا، جب وزیراعظم نہیں رہے تو انہوں نے اسمبلی تحلیل کردی اور بعد میں 2 صوبائی اسمبلیاں بھی تحلیل کیں۔

مزید پڑھیں

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کی لیکن جب خود پر آئی تو انہوں نے ’مجھے بچاؤ تحریک‘ شروع کردی، عمران خان نے کہا کہ ہم خود کشی کر لیں گے لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے، پھر وہ آئی ایم ایف کے پاس گئے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ 23 معاہدے پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ ہوئے لیکن پی ٹی آئی دور حکومت میں آئی ایم ایف معاہدے میں جو شرائط رکھی گئی پہلے کسی نے ایسی نہیں شرائط نہیں رکھی۔

’پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کی ساری شرائط مان لیں لیکن جب دیکھا کہ ان کی حکومت جارہی ہے تو ان شرائط پر عملدرآمد سے انحراف کیا تاکہ پاکستان کے لوگوں پر مشکلات آئیں۔‘

انہوں نے کہا کہ اب جب حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں تو یہ لوگ پھر آئی ایم ایف خط کو لکھ رہے ہیں۔ پہلے ان کے وفاق اور صوبائی وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کو خط لکھا، اب بھی پی ٹی آئی والے اپنے طور پر سب کچھ کررہے ہیں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے شہباز شریف حکومت کی اچھے طریقے سے بات چیت ہورہی ہے، انشاء اللہ پاکستانیوں کی مشکلات کم ہوجائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل