سینیٹ کے اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

پیر 18 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ الیکشن کے انتخابات کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے۔

پیر کو پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار انوشہ رحمان، پیپلز پارٹی کی امیدوار فائزہ  ملک اور مجلس وحدت المسلمین کے راجا ناصر عباس اور حامد خان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے۔

ٹکٹ دینے پر قیادت کی شکر گزار ہوں، انوشہ رحمان

مسلم لیگ ن کی طرف سے انوشہ رحمان نے خواتین کی نشست پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے تھے جن کی جانچ پڑتال کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انوشہ رحمان کا کہنا تھا  کہ قیادت کی شکر گزار ہوں کہ مجھے سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ارادے یہی ہیں کہ پاکستان بہتری کی طرف جائے، پنجاب میں مریم نوازاور مرکزمیں میاں نوازشریف ایک باپ کا کردارادا کررہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا انٹرنیٹ کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ایک جھوٹا پروپیگنڈا کریں سوشل میڈیا کے ذریعے کمائی ضرور کریں مگرجھوٹ کا حصہ نہ بنیں۔ سوشل میڈیا پر جو لوگ تہمتیں لگا رہے ہیں ان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا  کہ ہمارے ہاں سائبر کرائم کے جتنے قوانین موجود ہیں ان کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹیکنالوجی اس لیے دی گئی ہے کہ اس سے آپ اپنی معیشت اور معاشرتی رویے ٹھیک کریں نہ کہ اس سے لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں۔ ہمارا مذہب ہماری اخلاقیات یہ کہتی ہے کہ تہمت اور گالی کو آگے نہ پھیلایا جائے۔۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی مرضی سے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں لوگ اس چیز پر فوکس کرنا چھوڑ دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp