عمران خان کے لیے قیدی نمبر 804 کی خاص سینڈل تیار

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں مشہور کپتان چپل بنانے والے چچا نور دین  نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عید کے موقع پر چپل پیش کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار قیدی نمر 804 کے نام سے نیلے اور سفید رنگ کی سینڈل تیار کی ہے جسے وہ موقع پاکر سابق وزیراعظم کی خدمت میں پیش کریں گے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چچا نوردین کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت محنت کر کے 25 ہزار روپے کی لاگت سے چپل کی یہ جوڑی تیار کی ہے اور وہ عمران خان کی رہائی کے بعد انہیں یہ چپل تحفے کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔

چچا نوردین کا کہنا تھا کہ انہیں 3 ماہ پہلے خیال آیا تھا کہ اس بار عمران خان کو چپل کا نایاب تحفہ پیش کریں گے تاہم جیل سے رہائی نہ ملنے کے باعث انہوں نے عمران خان کی محبت میں قیدی نمبر 804 کے نام پر چپل تیار کی۔

انہوں نے بتایا اگر انہیں عمران خان کو جیل میں ملنے کی اجازت ملی تو وہ یہ چپل ان کو جیل میں پیش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے چاہنے والے ان کی دکان سے 7 ہزار روپے میں قیدی نمبر 804 چپل حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مری میں برفباری، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متحرک

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

مراد علی شاہ نے خط لکھ کر کراچی میں گرین لائن منصوبہ رکوایا، مصطفیٰ کمال

ووٹر کی عمر 18 سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، احسن اقبال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے اردن کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان کی ملاقات

ویڈیو

’میں روز گل پلازہ کے اندر موجود اپنے پوتے کے لیے یہاں آکر بیٹھ جاتی ہوں‘، بزرگ خاتون غم سے نڈھال

شریف خاندان کی شاہی شادی، ڈمی رانا ثنا اللہ کی خصوصی گفتگو

میڈیا چینلز میں عشق عمران میں کون مبتلا؟ گل پلازہ میں چوریاں، پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ بن گیا

کالم / تجزیہ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں