پی ایس ایل 9 کا فائنل، کس کھلاڑی نے کون سا ایوارڈ جیتا؟

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 9 کا  میلہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے سنسنی خیز مقابلے کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگیا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ملتان سلطانز کا 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔

پی ایس ایل 9 میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور اپنی بیٹنگ، بولنگ اور آل راؤنڈ کارکردگی سے اپنی ٹیموں کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ فائنل کے بعد ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ کس کھلاڑی نے کون سا ایوارڈ جیتا؟ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں۔

فائنل کا پلیئر آف دی میچ

پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل کے پلیئر آف دی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم قرار پائے۔

ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی

ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا تاج بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کے حصے میں آیا۔

ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ

ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کراچی کنگز کے عرفان خان نیازی قرار پائے۔

ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹر

ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل 9 کے بہترین بیٹر کا ایوارڈ جیتا۔

پی ایس ایل 9 کا بہترین بولر

پی ایس ایل 9 کے بہترین بولر ملتان سلطانز کے اسامہ میر قرار پائے۔

بہترین فیلڈر

ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر کا ایوارڈ  بھی عرفان خان نیازی لے اُڑے۔

سپر آل راؤنڈر

پی ایس ایل 9 کے سپر آل راؤنڈر پشاور زلمی کے صائم ایوب قرار پائے۔

بہترین وکٹ کیپر

اس سیزن کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ اسلام آباد کے اعظم خان نے جیتا۔

فضل محمود کیپ

ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسامہ میر نے فضل محمود کیپ اپنے نام کی۔

حنیف محمد کیپ

رواں سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے حنیف محمد کیپ جیتی۔

اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ

اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ پشاور زلمی کے نام رہا۔

بہترین امپائر

پی ایس ایل 9 کے بہترین امپائر کا ایوارڈ آصف یعقوب نے اپنے نام کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘