پنجاب میں اسٹوڈنٹس کے لیے ای موٹربائیکس کی سرکاری اسکیم کا اعلان، ڈاؤن پیمنٹ اور قسط کتنی ہوگی؟

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسٹوڈنٹس کے لیے ای موٹر بائیکس کی اسکیم کا اعلان کردیا ہے جس میں ڈاؤن پیمنٹ 25 ہزار روپے جبکہ قسط 5 ہزار روپے سے بھی کم ہوگی۔ ڈاؤن پیمنٹ حکومت ادا کرے گی۔

وزیراعلیٰ کہا ہے کہ اگر کوئی کمپنی مزدوروں کے حقوق کے لیے بنائے گئے قانون کی پاسداری نہیں کرے گی تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ پیش آنے والے حادثات میں ان کے نقصانات کے بارے میں بہت فکرمند ہوتی تھی۔ مزدوروں کی سیفٹی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ سیمنٹ انڈسٹری میں کام کرنے والے لوگوں کو پھیپھڑوں کی بیماری لاحق ہوجاتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ایکسیڈنٹ سے بچنے کے لیے صرف ہیلمٹ کافی نہیں ہے، ہیلمٹ سے یقینا بچاؤ ہوتا ہے لیکن خدانخواستہ اگر ایکسیڈنٹ ہوجائے تو ہیڈ انجری کے علاوہ بھی کوئی فریکچر ہوجائے یا جلد پر زخم ہوجائیں تو بڑی خطرناک بات ہے، کام کی جگہ پر جلدی پہنچنے یا کام جلدی ختم کرنے کے چکر میں مزدور اپنی جان کی حفاظت کرنا نہ بھولیں اورسیفٹی گیئرز پہنیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بتایا ’میرے 3 بچے ہیں جب بھی گھر سے باہر جاتے ہیں تو ان سے کہتی ہوں کہ گاڑی تیز نہ چلائیں، شہریوں سے بھی کہوں گی کہ زیادہ اسپیڈ سے گاڑی یا موٹرسائیکل نہ چلائیں۔‘

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے لیے قانون میں ترمیم کی جائے گی، اگر کوئی کمپنی یا اونر ان قوانین کی پاسداری نہیں کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، کیوں کہ مزدوروں کی سلامتی انہیں بہت عزیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹوڈنٹس کو 20 ہزار ای موٹربائیکس دے رہے ہیں، جو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں یا جن کے پاس اپنی ٹرانسپورٹ فیسیلٹی نہیں ہے ان کو ہم خود موٹربائیکس دیں گے، ڈاؤن پیمنٹ 25 ہزار روپے ہوگی اور ڈیڑھ لاکھ سے اڑھائی لاکھ موٹرسائیکل کی کُل قیمت ہوگی۔

’ان موٹرسائیکلوں کے لیے  25ہزار ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب دے گی، جبکہ اس کی ماہانہ قسط 5 ہزار سے کم ہوگی تاکہ جن بچوں کو ضرورت ہے وہ خرید سکیں۔‘

مریم نواز نے کہا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں جو لوگ کام کرتے ہیں، کمپنیوں یا مالکان کی ذمہ داری ہے کہ ان کی جان کی حفاظت کریں۔’کمپنیاں خود مزدوروں کی حفاظت کریں ورنہ مجھے اس کے لیے سختی کرنا پڑی تو کروں گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی