پولیو کا شکار سرکاری اسکول ٹیچر جس نے 7 ماسٹرز کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی

جمعرات 16 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپنے بچپن میں پولیو کا شکار ہونے والے محمد عمر اس وقت 36 برس کے ہو چکے ہیں۔ اس مرض نے انہیں دونوں ٹانگوں سے محروم کر دیا، مگر والدین کے سہارے نے انہیں باقی لوگوں سے پیچھے نہیں رہنے دیا۔ جسمانی طور اگرچہ وہ عام انسانوں سے کچھ مختلف ہیں مگر محمد عمر کے بقول انہوں نے بچپن ہی سے دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتیں منوانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ اپنے تعلیمی سفر میں انہوں نے مختلف مضامین میں 7 ماسٹرز کیے، جن میں انگلش، اردو، اسپیشل ایجوکیشن، پولیٹیکل سائنس وغیرہ شامل ہیں۔ اسپیشل ایجوکیشن میں ایم فل کرنے کے بعد انہوں نے لاہور سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے محمد عمر کے مطابق انہوں نے اپنی جسمانی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا۔ ان کی اہلیہ بھی  دونوں ٹانگوں سے محروم ہیں مگر دونوں میاں بیوی کام کاج میں ایک دوسرے کی مکمل معاونت کرتے ہیں۔ اس وقت وہ ایک سرکاری اسکول میں بطور ٹیچر بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔ اسکول جانے آنے سمیت دیگر کاموں کے لیے انہوں نے ایک تھری ویلر بائیک رکھا ہوا ہے۔ اپنے پی ایچ ڈی کے لیے لاہور بھی وہ اسی بائیک پر جاتے رہے ہیں۔ مستقبل میں محمد عمر بیرون ملک سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ جسمانی طور پر معذور افراد کسی پر بوجھ بننے کے بجائے تعلیم حاصل کر کے معاشرے کا مفید حصہ بنیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کا نیا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ، پینٹاگون اس ہفتے کمپنی کا انتخاب کرے گا

سیلاب کی بروقت وارننگ کا نظام اپ گریڈ کرنے پر کام جاری، کتنی پیشرفت ہوچکی؟

آصفہ بھٹو کا پاکستانی بچوں کی زندگیاں بچانے والے چینی ڈاکٹروں کو خراج تحسین

ماسکو فارمیٹ اجلاس کے شرکا کا دہشتگردی کے خاتمے اور علاقائی تعاون بڑھانے پر زور

تنازعات کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچوں کو لازمی قرار دے دیا

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل