آغا کلیم ’موئی تھائی چیمپئن شپ‘ جیتنے والے پہلے پاکستانی باکسر بن گئے

بدھ 15 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آغا کلیم بین الاقوامی موئی تھائی چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے پاکستانی باکسر بن گئے۔ فاتح باکسر نے کامیابی اور مقابلے میں بھیجنے کا سہرا بالترتیب اپنے اساتذہ اور جماعت اسلامی کے سر باندھا۔

بائیس سالہ پاکستانی باکسر نے انڈونیشین باکسر کو شکست دے کر 51 کے جی سینئر کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

آغا کلیم نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اس کامیابی کا سہرا ان کے اساتذہ کو جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آغاز میں ان کے پاس ایشین چیمپئن شپ کھیلنے تک کے پیسے نہیں تھے جس پرلوگوں نے چندہ جمع کر کے انھیں اس مقابلے میں بھیجا تھا اور وہ اس میں بھی گولڈ میڈل جیت کر وطن واپس آئے تھے۔

پاکستانی باکسر نے بتایا کہ ان کے پاس بین الاقوامی موئی تھائی چیمپئن شپ میں جانے کے لیے بھی فنڈز نہیں تھے جس کے لیے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے تعاون کیا اور اس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

موئی تھائی چیمپئن شپ تھائی لینڈ میں کھیلی گئی جس میں پاکستان  سمیت 40 ممالک نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp