نور زمان اسکواش کے ٹاپ 30 کھلاڑیوں میں شامل، خواتین سمیت دیگر پاکستانیوں کی رینکنگ میں بھی اضافہ

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کھلاڑی نور زمان نے گزشتہ ہفتے کراچی اوپن میں شاندار کھیل پیش کرنے کے بعد عالمی اسکواش رینکنگ میں ٹاپ 30 میں جگہ بنالیتے ہوئے اپنے کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اوپن: نور زمان کوارٹر فائنل ہارگئے لیکن شائقین کا دل جیت لیا

نور نے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کی رینکنگ میں عالمی نمبر 30 تک رسائی حاصل کی، جبکہ ان کی پچھلی بہترین رینکنگ 37 تھی جو انہوں نے 27 اکتوبر 2025 کو حاصل کی تھی۔

21سالہ نور نے کراچی اوپن کے کوارٹر فائنل میں سابق عالمی چیمپیئن محمد الشرباجی کے ساتھ سخت مقابلہ کیا اور 5 زبردست گیمز کے بعد 3-2 سے ہارے جس کے ساتھ پاکستان کا کراچی اوپن کا ٹورنامنٹ میں سفر بھی تمام ہوگیا تھا۔

نور جو گزشتہ سال انڈر 23 عالمی چیمپیئن تھے 5 گیمز کے طویل مقابلوں میں ماہر ہیں۔

سابق عالمی نمبر ایک الشرباجی نے نور کو دنیا کے سب سے مرکوز کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ ایک نوجوان کھلاڑی ابھر رہا ہے۔

مزید پڑھیے: کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

دریں اثنا پاکستانی کھلاڑی اشاب عرفان نے بھی  پی ایس اے رینکنگ میں 2 پوزیشنز کا اضافہ کر کے نمبر 45 حاصل کیا جو ان کے کیریئر کی بہترین رینکنگ ہے۔ اشاب نے سابق عالمی چیمپیئن کریم جواد کے ساتھ 5 گیمز کے مقابلے میں سخت مقابلہ کیا۔

متعدد دیگر پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی کراچی اوپن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

نصیر اقبال نے رینکنگ میں 35 پوزیشنز کا اضافہ کر کے 99ویں نمبر حاصل کیا جبکہ ان کی پچھلی بہترین رینکنگ 35 تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی اسکواش میں واپسی جاری، اسکاٹ لینڈ میں انڈر-15 اور 13 چیمپیئن شپ ٹائٹل بھی ہاتھ آگئے

طیب اسلم نے 50 پوائنٹس بڑھا کر 149واں نمبر حاصل کیا حالانکہ ان کی اعلیٰ ترین رینکنگ 41 تھی۔

خواتین کھلاڑیوں میں ثنا بہادر اور مریم ملک نے بھی کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کی۔

ثنا، جو بولنے اور سننے سے قاصر ہیں، نے ٹاپ 200 میں جگہ بنائی اور 197ویں نمبر پر آ گئیں جبکہ ان کی پچھلی رینکنگ 212 تھی۔

مریم ملک نے 214 واں نمبر حاصل کیا جو ان کی پچھلی رینکنگ 248 سے بہت بہتر ہے۔

ثنا اور مریم دونوں کو پہلے راؤنڈ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کی رینکنگ میں بہتری پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: ڈینش جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ، پاکستان کی 3 بہنوں نے تاریخ رقم کر دی

کراچی اوپن میں شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان کے تمام 6 کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری دیکھنے کو ملی جس سے ملک کے اسکواش کھیل کی عالمی شناخت مضبوط ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملائیشیا میں پاکستانی جوڑی کی شاندار کارکردگی، ایشین ڈبلز اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

9 مئی کے ایک اور کیس کا فیصلہ آگیا، محمودالرشید، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا، شاہ محمود بری

ایران جنگ کے بعد چین کا سفارتی اثر و رسوخ بڑھ گیا، سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ

یلو اسٹون میں خلائی مخلوق کی تلاش، سائنسدانوں کی تحقیق سے مریخ پر زندگی کے شواہد ملنے کی امید

امریکا اور ایران کے ایلچی مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، سیز فائر کے باوجود لبنانی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘