نیشنل بینک کے پینشنرز کو سپریم کورٹ سے کیا ریلیف ملا؟

بدھ 20 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل بینک آف پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین کو رمضان المبارک میں بڑا ریلیف مل گیا، سپریم کورٹ نے نیشنل بینک کے ساڑھے 11 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن ادا کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بینک کی جانب سے نظر ثانی کی درخواست خارج کردی۔

ساڑھے 11 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن کی ادائیگی کے متعلقہ عدالت کے فیصلے کیخلاف نیشنل بینک کی جانب سے دائر نظرثانی کی درخواست جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے مسترد کرتے ہوئے خارج کردی۔

نیشنل بینک کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے نیشنل بینک کے ریٹائرڈ ساڑھے 11 ہزار ملازمین کو پینشن کی مد میں 60 ارب روپے ایک ماہ میں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ ریٹائرڈ بینک ملازمین کو پینشن کی ادائیگی کے فیصلے کیخلاف نیشنل بینک انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی تھی، جسے 6 سال بعد خارج کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ملازمین کو پینشن دینے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp