اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں 12 سالہ بچی سے زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

بدھ 20 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اپنے جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ ایف نائن پارک میں بچی سے زیادتی کے وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزم نے مدعیہ کی 12 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی دارلحکومت کے ایف نائن پارک میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم ساجد بچی کو بہلا پھسلا کر ایف نائن پارک لے گیا اور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ بچی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ غریب اور طلاق یافتہ ہے اور لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے، بیٹی کو مہرین نامی خاتون گھر سے لے گئی اور وہاں سے پارک لے جایا گیا، رات 11 بجے بچی واپس آئی تو وہ رو رہی تھی۔

پولیس نے ایف آئی آر پر کارروائی شروع کردی اور وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم  کو گرفتار کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

کھلاڑی امیدوں پر پورا نہیں اترے، ہر 6 مہینے بعد نئے کھلاڑی شامل کرنا بھی ممکن نہیں، سلیکشن کمیٹی

امریکی سفارتخانے کا 20 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے