وہ غذائیں جو آپ کے لیے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں

ہفتہ 7 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جن کا زیادہ استعمال آپ کی صحت کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ جن کے بارے میں جاننا نہایت ضروری ہے۔ ایسی غذاؤں کو آپ بڑے شوق سے کھا رہے ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ آپ کی صحت کو نقصان پہنچا رہی ہوتی ہیں۔

شوگر سے بھرپور مشروبات
مشروبات میں زیادہ شوگر کا استعمال آپ کی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ ویسے تو چینی کا زیادہ استعمال آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے تاہم کچھ شوگر سے بھرپور مشروبات انسانی جسم کو خطرناک حد تک نقصان پہنچاتے ہیں۔

شوگر سے بھرپور مشروبات آپ کو ذیابیطس، جگر اور دل کی بیماریوں میں مبتلا کر سکتے ہیں۔

پیزے کا زیادہ استعمال
پیزے کا شمار بھی جنک فوڈز میں ہوتا ہے جس کا زیادہ استعمال آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ عام طور پر پیزا میں غیر صحت مند اجزا شامل ہوتے ہیں جبکہ پیزے میں کیلوریز کا بھی بے تحاشا استعمال کیا جاتا ہے جو آپ کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

ڈبل روٹی
عام طور پر دکانوں میں فروخت ہونے والی ڈبل روٹی کا زیادہ استعمال آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے کیونکہ اس میں غذائی اجزا کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو جلد موت کو دعوت دیتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی خوراک استعمال کی جائے جس میں غذائی اجزا کا استعمال اعتدال کے ساتھ کیا گیا ہو۔

خشک میوہ جات
خشک میوہ کھانا کسی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال صحت کے لیے اچھا نہیں ہے کیونکہ ان میں شکر اور گندھک کی بڑی مقدارشامل ہے تاکہ ان میوہ جات کو طویل عرصے کے لیے محفوظ رکھا جاسکے۔

نمکین غذائیں
کوئی بھی چیز جس میں نمک کی کثیر مقدار پائی جاتی ہو مثلاً نمکین گوشت، سوپ اور آلو کے چپس وغیرہ، آپ کی جلد کو خشک بناتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زیادہ نمک کی وجہ سے جسم کے خلیوں سے زیادہ مقدار میں مادہ خارج ہوتا ہے جس کی وجہ سے جلد خشک ہوتی ہے اور جھریاں پڑنا شروع ہوجاتی ہیں۔

آئس کریم
عام طور پر دودھ سے بنی اشیا میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کا زیادہ استعمال آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اسی طرح آئسکریم میں بھی دودھ کا استعمال ہوتا ہے اور اس کا زیادہ استعمال آپ کے جسم میں کیلوریز کی مقدار کو بڑھا سکتا ہے جو آپ کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

فرنچ فرائز اور آلو کے چپس کا استعمال
عام طور پر آلو کو انتہائی صحت مند خوراک سمجھا جاتا ہے تاہم فرنچ فرائز اور چپس کی صورت میں زیادہ استعمال نقصان کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ اس میں کیلوریز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ان کے زیادہ استعمال سے آپ کے وزن میں غیر معمولی اضافہ بھی ممکن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp