آج کہاں بادل گرجیں گے، اور کدھر ہوگی برفباری؟

جمعرات 21 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی، اسلام آباد،لاہور اور مری سمیت ملک کے مخلتف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج  اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، مری، گوجوانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں پشاور، چترال، دیر، مردان، سوات سمیت متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، چمن سمیت کئی علاقوں میں جھکڑ چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp