پاکستان ریلوے کی طرف سے خوشخبری، عید پر کتنی خصوصی ٹرینیں چلیں گی؟

جمعرات 21 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے چار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے مسافروں کو ریلیف دینے کے لیے عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

کرایوں میں کمی

سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئیں تو ریلوے عید پر بھی کرایوں میں کمی کرے گی۔

عامر علی بلوچ نے ریلوے کے تقریباً 50 فیصد اخراجات کو پورا کرنے میں کوئلے کی نقل و حمل کے کردار اور ریلوے نظام کو مؤثر انداز میں چلانے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

خواجہ سعد رفیق کی خدمات کا اعتراف

انہوں نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے ریلوے کی بہتری سمیت ٹریک کی بحالی اور منافع بخش ٹرینوں کی بحالی میں کردار کا اعتراف کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے ہر سال عید کے موقع پر خصوصی عید ٹرینیں چلاتا ہے، کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے زیادہ ہونے کی وجہ سے بہت سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ریلوے کی جانب سے اضافی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں رعایت کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد خصوصی ٹرینوں میں سفر کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

برطانیہ کا تاریخی بھارتی ریسٹورنٹ 99 سال بعد بند ہونے کے قریب، بادشاہ چارلس سے مداخلت کی اپیل

غزہ پر اسرائیلی حملے: 37 فلسطینی شہید، حماس نے شدید نتائج کی وارننگ دے دی

آج ملک کے کن حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

انڈر 19 ورلڈ کپ: سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی فتح درکار

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘