ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی نے کہا ہے کہ کورونا کے جے این ون ویریئنٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے اور اسی سلسلے میں ہسپتالوں کو انفلوئینزا لائیک ڈیزیز میں ٹیسٹنگ زیادہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا کے ویریئنٹ کے تعین کے لیے ہسپتالوں کو جینوم ٹیسٹنگ کے لیے سیمپلز پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھجوانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
کورونا کے 9 مثبت کیسز
کورونا کیسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے کہا کہ پشاور کے اسپتالوں سے کورونا کے 9 مثبت کیسز آئے ہیں۔ ان کیسز میں پشاور سے 6 اور سوات سے 3 شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
جے این ون اور جے این 1.8
انہوں نے مزید بتایا کہ جینوم سیکونسنگ کے بعد معلوم ہوا کہ کورونا کے 2 نئے ویریئنٹ سامنے آئے ہیں۔ ان ویریئنٹ میں جے این ون اور جے این 1.8 شامل ہیں۔
جے این ون ویریئنٹ کا پھیلاؤ 83 فیصد
ڈاکٹر ارشاد روغانی نے بتایاکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا جے این ون ویریئنٹ کا پھیلاؤ 83 فیصد ہے جبکہ اس ویریئنٹ کے پھیلاؤ رکنے کے لیے پبلک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے تاکہ عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں۔