سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے مزید 5 کیسز رپورٹ، احتیاطی تدابیر پر زور

اتوار 14 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این ون کے مزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبائی محکمہ صحت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

واضح رہے کہ دنیا کے دیگر حصوں میں کرونا وائرس کی نئی قسم جے این ون کا پھیلاؤ دیکھنے میں آنے سے قبل ستمبر میں امریکا میں اس وائرس کی ذیلی قسم جے این 1 سامنے آئی تھی۔

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ نئی قسم کووڈ 19 سے زیادہ سنگین کیسز کا سبب بنتی ہے یا کورونا وائرس کی دیگر اقسام کے مقابلے میں یہ عوامی صحت کے لیے زیادہ خطرہ پیدا کرتی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبہ سندھ میں تمام 5 نئے کیسز کے نتائج کی تصدیق ایک نجی اسپتال نے کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک سندھ میں مقامی طور پر جے این ون کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 2 کیسز بیرون ملک سے آئے ہیں۔

محکمہ صحت نے کہا کہ وہ جے این۔1 ویرینٹ کے بارے میں الرٹ ہے۔ سندھ کے تمام ڈی ایچ اوز (ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز)، ٹی ایچ کیوز (طلوقہ ہیڈ کوارٹرز) اور دیگر اسپتالوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ عوام سے درخواست ہے کہ وہ اس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

عالمی ادارہ صحت نے جے این 1 کو تشویشناک قرار دیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، لیکن اسے کورونا وائرس کی اقسام کی ہائی رسک ’واچ لسٹ‘ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی علامات کوویڈ 19 ویرینٹس کے اومیکرون  کی قسم سے زیادہ ملتی جلتی ہیں ، جو عام طور پر گلے میں خراش سے شروع ہوتی ہیں، اس کے بعد ریشا پیدا ہونا اور خشک کھانسی جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات: وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے

یورپ میں شدید گرمی سے ہلاکتیں 3,700 سے متجاوز، فرانس، بیلجیم اور ہالینڈ سب سے زیادہ متاثر

اقوام متحدہ کے نئے سربراہ کے انتخاب کا عمل شروع، 6 امیدوار میدان میں، پہلی خاتون سیکریٹری جنرل بننے کا امکان بھی زیر بحث

خطے کا بڑا توانائی منصوبہ، عراق اور اردن نے تعاون بڑھانے اور پائپ لائن جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا

ٹول پلازہ پر ایل پی جی ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 5 افراد ہلاک، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ویڈیو

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقے دانہ سر میں بس حادثہ: 40 مسافر جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ: گرمی کا توڑ کابلی آئس کریم کی خاص بات کیا ہے؟

بلوچستان سانحہ: گوگل پر مکمل انحصار خطرناک، دور دراز علاقوں میں آف لائن میپس اور ذاتی فیصلہ کیوں ضروری؟

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو