پختونخوا میں کورونا کی نئی قسم کا پھیلاؤ 83فیصد تک پہنچ گیا، ایڈوائزری جاری

جمعرات 21 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی نے کہا ہے کہ کورونا کے جے این ون ویریئنٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے اور اسی سلسلے میں ہسپتالوں کو انفلوئینزا لائیک ڈیزیز میں ٹیسٹنگ زیادہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا کے ویریئنٹ کے تعین کے لیے ہسپتالوں کو جینوم ٹیسٹنگ کے لیے سیمپلز پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھجوانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

کورونا کے 9 مثبت کیسز

کورونا کیسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے کہا کہ پشاور کے اسپتالوں سے کورونا کے 9 مثبت کیسز آئے ہیں۔ ان کیسز میں پشاور سے 6 اور سوات سے 3 شامل ہیں۔

جے این ون اور جے این 1.8

انہوں نے مزید بتایا کہ جینوم سیکونسنگ کے بعد معلوم ہوا کہ کورونا کے 2 نئے ویریئنٹ سامنے آئے ہیں۔ ان ویریئنٹ میں جے این ون اور جے این 1.8 شامل ہیں۔

جے این ون ویریئنٹ کا پھیلاؤ 83 فیصد

ڈاکٹر ارشاد روغانی نے بتایاکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا جے این ون ویریئنٹ کا پھیلاؤ 83 فیصد ہے جبکہ اس ویریئنٹ کے پھیلاؤ رکنے کے لیے  پبلک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے تاکہ عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp