اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کالعدم قرار

جمعہ 22 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کالعدم قرار دیدی، سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے اپنے فیصلہ میں جسٹس شوکت صدیقی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ریٹائرڈ جج تصور کرتے ہوئے تمام مراعات ملیں گی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سے متعلق کیس کا 23 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے سنایا، جسے انہی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے 23 جنوری کو محفوظ کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے جسٹس شوکر صدیقی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن بھی کالعدم قرار دیدیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ میں تاخیر کی وجہ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی 62 کی عمر زائد ہو چکی ہے لہذا انہیں بحال نہیں کیا جا سکتا۔

فیصلے کے مطابق جسٹس شوکت صدیقی کو ریٹائرڈ جج تصور کیا جائے گا اور بطور ریٹائرڈ جج وہ پینشن سمیت تمام مراعات کے اہل ہوں گے۔

const.p._76_2018 by Ghulam Mustafa hashmi on Scribd

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جسٹس شوکت صدیقی کو ریٹائرڈ جج تصور کیا جائے گا اور بطور ریٹائرڈ جج وہ پینشن سمیت تمام مراعات کے اہل ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے صدر پاکستان کو 11 اکتوبر 2018 کو جمع کرائی گئی رپورٹ اور اس کے نتیجے میں وزیراعظم اور کابینہ کی جانب سے برطرفی کی سفارش کو بھی ختم کر دیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے معاملے میں درست قانونی طریقہ کار نہ اپنا کر ان کے ساتھ برا سلوک کیا گیا، انہیں صرف ایک قیاس آرائی پر کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں بنیاد بناتے ہوئے غیر قانونی طور پر برطرف کیا گیا تھا۔

جسٹس شوکت صدیقی کا ردعمل

وی نیوز سے گفتگو میں جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی نے عدالتی فیصلے پر اللہ کا شکر اداکرتے ہوئے کہا کہ بہت مشکل وقت تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے استقامت دی اور حالات کا سامنا کرنے کا حوصلہ دیا، اس دوران میڈیا نے ان کا بہت ساتھ دیا جس پر وہ مشکور ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟