رمضان میں عوام کے لیے خوشخبری، کن اشیا کی قیمتیں کم ہوگئیں؟

جمعہ 22 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان میں مہنگائی کم ہوگئی۔ ٹماٹر، پیاز، آلو، لہسن، آٹا، چینی اور دال ماش سمیت 17 اشیا سستی ہو گئیں۔ ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.13 فیصد کمی ہوئی ہے۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 29.06 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 61 روپے کم ہوئی ہے۔ پیاز کی فی کلو قیمت میں 49 روپے۔ لہسن کی فی کلو قیمت قریباً 18 روپے، جبکہ آلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق 20 کلوآٹے کا تھیلا 28 روپے تک سستا ہوا۔ دال ماش کی فی کلو قیمت میں 7 روپے، چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 38 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ انڈے، دال مسور، دال مونگ، زندہ مرغی، گھی اور خوردنی تیل بھی سستا ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مٹن، بیف، چاول اور ایل پی جی گھریلو سلنڈر مہنگا ہوا ہے جبکہ 25 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟