این آر او وزیراعظم کے بجائے ادارے کے ہاتھ میں ہونا چاہیے، شاہد آفریدی کے بیان پر صارفین کی تنقید

جمعہ 22 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سیاست کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ سیاست بالکل مختلف کھیل ہے، حکومت اور اپوزیشن دونوں میں اچھے برے لوگ ہیں، ہر بندہ برا نہیں ہوتا یہ سب کا پاکستان ہے کسی ایک کا نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کو فیصلے کرنے دیں، این آر او وزیراعظم کے بجائے ادارے کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔

این آر او کے حوالے سے بیان دینے پر شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ ان کا یہ بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔ سعدیہ نامی صارف لکھتی ہیں کہ شاہد آفریدی اب خود کو شرمندہ کر رہے ہیں، کسی کو این آر او دینے اور سیاسی اور عدالتی معاملات میں مداخلت کا حق کس نے دیا؟ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کو اتنا نہیں سوچنا چاہیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ میدان سے باہر بھی شاہد آفریدی کا رویہ اسی طرز کی غیر ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے جیسا کہ ان کے کرکٹ کیریئر میں دیکھا گیا ہے۔

ایک صارف نے شاہد آفریدی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کو بھی ہماری قوم نے ہیرو بنایا ہوا ہے۔

 https://Twitter.com/OfficialShehr/status/1771093233373679786?s=20

متین انصاری لکھتے ہیں کہ شاہد آفریدی کو کرکٹ اور سیاست کی بجائے اپنے کنسٹرکشن کے کاروبار کے بارے میں بات کرنی چاہیے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں سابق قومی کرکٹ شاہد آفریدی کی جانب سے پنجاب پولیس کے اینیمل ریسکیو سینٹر کا دورہ کرنے پر بھی تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے شاہد آفریدی کے دورے پر تنقیدی تبصرہ کیا گیا تھا۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’ان کو لگتا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو شلوار قمیض پہنا دو، وہ عمران خان بن جائے گا۔ اس قدر بے وقوفی‘۔ جس کے بعد چند صارفین انہیں سپورٹ کرتے نظرآئے تو وہیں بعض لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے شہباز گل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے آخر چاہتے کیا ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp