پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک چلانے کی باضابطہ منظوری دے دی۔
مزید پڑھیں
جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے دھاندلی کے خلاف تحریک چلانے کی باضابطہ منظوری دی۔
کور کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 30 مارچ کو اسلام آباد میں پہلا جلسہ کرے گی جب کہ 21 اپریل کو کراچی میں بڑی ریلی منعقد کی جائے گی۔کراچی میں ریلی انتخابی دھاندلی کے خلاف کی جائے گی۔
ریلی میں شرکت کے لیے ہم خیال جماعتوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ
کور کمیٹی نے کراچی میں ریلی میں شرکت کے لیے دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ رابطہ کرنے کی بھی منظوری دی جب کہ یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا بھی فیصلہ کیا۔
کور کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کا دھاندلی اور معاشی معاملات پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا، جب کہ معیشت عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف )کے ساتھ معاملات اور دھاندلی پر پیر کو اہم پریس کانفرنس ہوگی، جس میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات پر حقائق سامنے رکھے جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب خیبر پختون خواہ ہاؤس میں 23 مارچ کو ہوگی، تقریب میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف گوہر خان اور اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔