آج ہم دفاعی اعتبار سے ایک مضبوط ملک ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری

ہفتہ 23 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دفاعی اعتبار سے ہم ایک مضبوط ملک ہیں، ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں، پاکستان کی سلامتی کو اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھیں گے۔

https://twitter.com/MediaCellPPP/status/1771412689408926166/video/1

یوم پاکستان پر پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری نے وزیراعظم پاکستان اور مسلح افواج کے سربراہان کو سلام پیش کیا اور پاکستانی قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی، سلامتی اور امن کو اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھیں گے، آج کا دن ہمارے لیے قومی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کا مطالبہ کیا، قائد اعظم کی قیادت میں 7 سال بعد ایک آزاد اور خودمختار ریاست قائم کی، پاکستانی قوم قیام پاکستان سے اب تک مختلف نشیب و فراز سے گزری ہے۔

’دنیا دہشتگردی کے خلاف ہمارے کردار اور قربانیوں کو سراہتی ہے‘۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ الحمدللہ آج ہم دفاعی اعتبار سے ایک مضبوط ملک ہیں، ہم نے بہت مشکلات کے باوجود دفاعی، صنعتی، ٹیکنالوجی و دیگر شعبوں میں ترقی کی منازل طے کیں، دنیا امن اور دہشتگردی کے خلاف ہمارے کردار اور قربانیوں کو مانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ملک کی ترقی اورمستقبل کے امین ہیں، پاکستان کے عوام محنتی اور ذہنی طور پر بہترین ہے، اس وقت پاکستان کو مختلف معاشی، سماجی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے، بڑھتی آبادی، بیروزگاری اور غربت بڑے چیلنجز ہیں۔

’انتخابی عمل کے بعد جمہوریت قائم ہوچکی ہے‘۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ خوشی ہے پاکستان میں انتخابی عمل کے بعد جمہوری حکومت قائم ہو چکی ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے تمام مشکلات کو مل کر حل کریں، ماضی میں بھی مشکلات کا مقابلہ کیا، اسی طرح آج بھی پاکستان کو چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔

’تمام سیاسی جماعتیں مسائل کے حل کے لیے ملکر کام کریں‘

انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کریں۔

صدر مملکت نے پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ دینے کے لیے چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

’بین الاقوامی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کرائے‘۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ غزہ میں جاری تشدد اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر گہری تشویش ہے، بین الاقوامی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کرائے اور اسرائیل کو ظالمانہ اقدامات سے روکے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا، اقوام متحدہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے، ہم بھارت کے تمام غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟