‘ہم پورا سال 23 مارچ کا انتظار کرتے ہیں’ یوم پاکستان پریڈ کی خصوصی تیاریاں

ہفتہ 9 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کے لیے تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔ پریڈ گراؤنڈ میں آویزاں ہونے والے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر اور بل بورڈز بھی تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔

بل بورڈ بنانے والے ماہرین نے یوم پاکستان کے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پورا سال 23 مارچ کا انتظار کرتے ہیں۔ ویلڈنگ انچارج پرویز خان نے کہا ہے کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ جذبے اور خوشی کے ساتھ اس کام کو سر انجام دیں۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہر ایک کام کو پیار، محبت اور سلیقے سے تیار کریں تاکہ دیکھنے والے بھی خوشی محسوس کریں۔

بل بورڈ فٹر محمد سفیان نے کہا ہے کہ جب ہم اپنے بنائے ہوئے بل بورڈ پر قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر دیکھتے ہیں تو ہمارے دل باغ باغ ہو جاتے ہیں۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں اور ہماری بقاء پاکستان کے ساتھ ہے۔

ویلڈنگ انچارج کا کہنا تھا کہ جب ہمارے عزیز و اقارب ٹی وی اسکرین پر ہمارا بنایا ہوا کام دیکھتے ہیں تو ہمارے جذبات بیان بھی نہیں کیے جاسکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ