حال ہی میں ایشیا کی ایک تحقیقی کمپنی کی رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ ویڈیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے والا نیٹ فلکس ایشیا بحرالکال کے خطے میں اپنی آمدن 4بلین ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
’میڈیا پارٹنرز ایشیا ‘ کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس خطے میں اپنے اخراجات 15فیصد تک بڑھا کر 1.9بلین ڈالر کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، اس کے نتیجے میں اس کی آمدنی میں 12فیصد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیٹ فلکس کے لیے2023میں ہندوستان اور انڈونیشیا خطے میں سب سے زیادہ تیزرفتار ترقی کرنے والے ممالک ہوں گے۔
ہندوستان میں یہ اسٹریمنگ سروس AltBalajiاورEros Nowجیسے مقامی پلیٹ فارمز کا بھی مقابلہ کر رہی ہے۔ جبکہ نیٹ فلکس کا بھارت میں مارکیٹ شئیر 3%ہے۔
نیٹ فلکس کی پانچ بڑی مارکیٹیں
Statistica کے مطابق،آسٹریا نیٹ فلکس کے لئے ملک میں 46% مارکیٹ شیئر کے ساتھ سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ فرانس 37%، جنوبی کوریا36%، جرمنی 35%، نائیجیریا33%، جبکہ ہندوستانی مارکیٹ اس وقت 3%مارکیٹ شیئر کے ساتھ بہت پیچھے ہے۔
کیا چیز ایشیا پیسیفک خطے کو اہم بناتی ہے؟
ایشیائی بحرالکاہل خطہ نیٹ فلکس کے لئےایک اہم مارکیٹ ہے، کیونکہ نیٹ فلکس کی امریکہ اور کینیڈا میں مارکیٹ اس وقت جمود کا شکار ہے اور اسے ترقی کے لئے کافی چیلنجز اور مسابقت کا سامنا ہے ، جبکہ اس کاعالمی آمدنی میں 44.6%حصہ ہے۔
ایک دوسری رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس 2022 میں امریکہ اور کینیڈا کی مارکیٹوں میں 919,000صارفین سے محروم ہوگئی لیکن مثبت پہلو یہ ہے کہ اس کے باوجود کمپنی وہاں اپنی آمدن میں9%اضافہ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
نیٹ فلکس کی 2023میں دوسری بڑی مارکیٹ کے طور پر آسٹریلیا کے سامنے آنے کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب ایشیا بحرالکال کے خطے میں جاپان بھی نیٹ فلکس کی بڑھوتری کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ اس خطے سے نیٹ فلکس کو حاصل ہونے والی کل آمدن میں جاپان کا حصہ تقریباً ایک چوتھائی ہوتا ہے۔