کراچی کی عدالت نے شہری کو اضافی بل بھیجنے پر کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سی ای او مونس علوی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے شہری چاند محمد کی جانب سے کے الیکٹرک حکام کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست منظور کرلی۔
مزید پڑھیں
عدالت نے ایس ایچ او تھانہ پی آئی بی کو درخواست گزار کا زیر دفعہ 154 کے تحت بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دے دیا اور کہاکہ درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرکے اگر مقدمہ بنتا ہے تو درج کیا جائے۔
عدالت نے یہ بھی کہاکہ جب تک ٹھوس ثبوت نہیں ملتے نامزد ملزمان کو گرفتار نہ کیا جائے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیاکہ کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی سمیت دیگر حکام نے ملی بھگت کرکے ایک لاکھ 75 ہزار روپے کا بل بھیج دیا۔
وکیل نے کہاکہ بجلی کا بل فروری 2024 میں بھیجا گیا جو کہ غلط بل تھا۔ اضافی بل بھیج کر شہری کو مالی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔