کراچی: فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کتنی مہنگی ہوگی؟

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈ جسمںٹ کی مد میں کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی ہے، جس کی سماعت 9 مئی کو متوقع ہے۔

کے الیکٹرک نے ایک ساتھ 9 ماہ یعنی جولائی2023 تا مارچ2024 کی ماہانہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے، جس میں 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا تقاضا کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کراتے ہوئے کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 18.86 روپے فی یونٹ اضافہ طلب کیا ہے، جبکہ 2 ماہ کے لیے 29 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کی درخواست کے مطابق 7ماہ کااضافہ 18.86 روپے فی یونٹ بنتاہےجبکہ 2 ماہ کی کمی کو منہا کرکے مجموعی اضافہ فی یونٹ18.57 روپے بنے گا، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو سماعت کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp