برطانیہ کے شہر واٹکومب میں سیاحت پر نکلے کچھ لوگوں کا ایک گروپ اس وقت حیران رہ گیا جب اسے کسی غیر معمولی مخلوق کے بڑے سائز کے قدموں کے نشانات نظر آئے۔
یہ گروپ میڈن کومب، ڈیون کے قریب سے جا رہا تھا کہ انہیں ایک نشان ملا جسے دیکھ کر فوری طور پر ان کے ذہن میں آیا کہ یہ کوئی بہت بڑے پاؤں کا نشان ہوسکتا ہے۔
ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس گروپ کا کہنا ہے کہ قریبی جنگلوں سے پاؤں کے بڑے بڑے نشانات ملے ہیں۔
گروپ نے انکشاف کیا کہ فی فٹ پرنٹ تقریباً 20 میٹر تک ساحل کے راستے پر چلتے ہو نظر آئے ہیں اور پھر لکڑی سے ڈھکے ہوئے علاقے میں واپس غائب ہوگئے ان سب لوگوں نے کہا کہ وہ بہت عجیب تھے۔
ان میں سے ایک نے بتایا کہ پاؤں کے یہ نشانات بہت بڑے تھے، اس نے بتایا کہ میرا سائز 11 انچ ہے اور یہ نشانات اس سے تقریباً دو گنا زیادہ تھے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں بڑے پاؤں کے نشانات نظر آنے کے دعوے کیے جاتے رہے ہیں اور کم از کم 15 عینی شاہدین نے اس بات پر زور دیا تھا کہ انہوں نے انتہائی بڑے پاؤں کے نشانات کو دیکھا ہے۔
رپورٹ میں پہلے کے دعوؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ لوگوں نے ’ ایک بندر جیسی مخلوق کو دیکھا ہے جس کا قد تقریباً 5 فٹ ہے، جس کا جسم بھورے بالوں سے ڈھکا ہے اور اس کا چہرہ سبز ہے اور اس کی دم نہیں ہے۔
نارتھ ڈیون کے سینٹر فار فورٹیئن زولوجی کے ڈائریکٹر جون ڈاونز نے لٹل فٹ دیکھنے کی خبروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘میرے پاس ڈیون شائر کے جنگلات میں اس طرح کی کئی مخلوقات کے دیکھے جانے کی ایسی ہی کئی رپورٹس ہیں۔ اور یہ ایک حقیقی کریکر ہے کیونکہ اس میں بہت زیادہ الگ اور قابل اعتماد تصدیق ہے۔
جیسا کہ امریکا میں بگ فٹ یعنی بڑے پاؤں کے بارے میں دعوے کیے گئے ہیں ، برطانیہ میں اس کی موجودگی کے بارے میں بھی خدشات ہیں۔