برطانوی کمپنی نے خانہ کعبہ کے ڈیزائن والا گولڈ بار بنا لیا

جمعرات 16 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی سب سے پرانی کمپنی اور سکے بنانے والی سرکاری کمپنی رائل منٹ نے مسلم کمیونٹی کے لیے گولڈ بار بنایا ہے جسے خانہ کعبہ کی تصویر سے مزین کیا گیا ہے۔

مسلم کونسل آف ویلز کی مشاورت سے بنایا جانے والا 20گرام سونے کا بسکٹ رمضان سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔

مسلم کونسل آف ویلز کے عبدالعظیم احمد کا کہنا ہے کہ سونے کے اس بسکٹ کا ڈیزائن مسلم کمیونٹی میں مقبول ہو گا، یہ گولڈ بار رائل منٹ کی کاری گری کی ایک شاندارمثال ہے۔

رائل منٹ میں قیمتی دھاتوں کے ڈائریکٹر اینڈریو ڈکی کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے،رائل منٹ کی طرف سے پہلی بار کعبہ کی تصویر سے مزین مکعب نما  20گرام کا گولڈ بارپیش کیا جا رہا ہے۔

اس بار کے افتتاح کے لئے رائل منٹ نے فروری میں برطانیہ میں تین تقریبات میں حصہ لیا جس کی میزبانی اسلامک ریلیف نے کی تھی۔ واضح رہے کہ اسلامک ریلیف مسلم خیراتی ادارہ ہے جو دنیا بھر میں آفات اور ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرتا ہے۔

فروری کے مہینے میں برطانیہ میں منعقدہ تینوں تقریبات کا مقصد ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرین کے لئے فنڈز اکٹھا کرنا تھا۔ رائل منٹ نے ہر تقریب میں سونے کے اس بسکٹ کی نیلامی کی اور پھرآمدن زلزلہ متاثرین کے لئے عطیہ کردی۔

اسلامک ریلیف کے ڈائریکٹر طفیل حسین نے کہا کہ خانہ کعبہ کی تصویر والا سونے کا بسکٹ ’رائل منٹ‘ کی طرف سے عطیہ کیا گیا ہے، اس سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے فنڈزاکھٹا کرنے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp