میں اب بھی سب سے فِٹ بولر ہوں، اس کیمپ کے بعد بھی رہوں گا، شاہنواز دھانی

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

پاک آرمی کے تعاون سے کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں شامل 29 کھلاڑیوں میں بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخرزمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم ، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، وسیم جونئیر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامرشامل ہیں۔

تربیتی کیمپ میں شامل نہ کیے جانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں کہا کہ مجھے تربیتی کیمپ میں شامل نہ کیے جانے پر کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ میں اس کیمپ کے بعد بھی سب سے فِٹ بولر رہوں گا۔

https://Twitter.com/ShahnawazDahani/status/1772125065984806978?s=20

شاہنواز دھانی کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ دھانی کو سوشل میڈیا سے دور رہ کر اپنی بولنگ پر کام کرنا ہوگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک کھلاڑی کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا چاہیے لیکن 24 گھنٹے صرف پوسٹ کرنا درست طریقہ نہیں ہے۔ دہانی کو شہرت ملی اور پھر وہ سنبھل نہ سکی۔ اس وقت وہ مخالفین کے لیے رن مشین ہیں۔

اسد نامی صارف لکھتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ گراؤنڈ میں اس کا جواب دیں۔

ٓصحافی ساجد عثمانی نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے ایسا کون سا کام کیا ہے کہ جو آپ کو فٹنس کیمپ میں لیتے، آپ نے تصویروں اور سیلفیوں کے علاوہ کوئی اور کام ہے تو بتاؤ؟

واضح رہے کہ کیمپ 26 مارچ سے شروع ہوکر 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔ کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی اور ذہنی طاقت بڑھانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بہترین حالت میں ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی وارننگ کے بعد وینزویلا کی قائم مقام صدر نے مفاہمتی لہجہ اپنالیا

احتجاج کو روکنے کا اختیار، عوامی ایکشن کمیٹی ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی پیشکش

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، چین اور روس کا وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نسیم شاہ کو مہنگی پڑ گئی، آئی سی سی کا بڑا فیصلہ

برطانوی ولی عہد ولیئم اپنے چھوٹے بھائی پرنس ہیری کو وراثت سے محروم کروانے کے لیے کوشاں

ویڈیو

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، نئی تاریخ رقم ہوگئی

پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

کالم / تجزیہ

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال