اترپردیش، ہولی کی آڑ میں مسلمان خاندان پر حملہ، ملزم گرفتار

منگل 26 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اترپردیش میں ہولی کے تہوار کے موقع پر مسلمان خاندان کو گھیر کر اس پر زبردستی ہولی کا رنگ پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مسلمان خاندان کو ہندو نوجوانوں کے ایک گروپ نے گھیرا ہوا ہے، مسلمان خاندان کے منع کرنے کے باوجود ہندو نوجوان اس پر پانی اور ہولی کے رنگ چھڑک رہے ہیں۔

ہولی کے رنگ پھینکنے پر احتجاج کے باوجود حملہ آور نوجوانوں نے موٹرسائیکل پر بیٹھے مسلمان خاندان کے چہرے پر سیاہ رنگ لگا دیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے ’ یہ واقعہ اترپردیش کے ضلع بجنور میں بجنور بازار میں پیش آیا، ہولی ہندوؤں کے لیے ایک مقدس تہوار ہے تاہم  کسی پر رنگ ڈالنے کے لیے اس کی رضامندی حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp