کیا پنجاب میں ہر سرکاری افسر کو 35 کروڑ روپے کا لگژری گھر ملے گا؟

منگل 26 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے سرکاری افسران کو ڈی ایچ اے لاہور میں لگژری گھر دینے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

لاہور میں سرکاری افسران کے لیے ڈی ایچ اے میں فی کس 35 کروڑ روپے مالیت کے  127 نئے لگژری گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کی سمری ایوان وزیراعلیٰ کو ارسال کردی گئی۔

دستاویزات کے مطابق لاہور میں افسران بالا  کے لیے نئے لگژری گھروں کی تعمیر میں ڈی ایچ اے سے مدد لی جائے گی، 14 سو کنال زمین پر 127 نئے لگژری گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ 2 کنال کے ایک گھر کی تعمیر پر مجموعی طور پر 35 کروڑ روپے  لاگت آئے گی۔

بورڈ آف ریونیو نے منصوبے کی سمری ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کابینہ کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp