بالی ووڈ میں فلاپ پاکستانی اداکارہ؛ 4 شادیاں، پھر بھی لگژری لائف کے مزے

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلم نگری میں کئی ایسی اداکارائیں ہیں جہنوں نے 2 یا اس سے زائد شادیاں کی ہیں لیکن کیا آپ اس اداکارہ کے بارے میں جانتے ہیں، جس نے 2 ، 3 نہیں بلکہ 4 شادیاں کی ہیں؟ اپنی اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی یہ خوبرو اداکارہ اس سال فروری میں 61 برس کی ہو گئیں ہیں لیکن خوبصورتی کے لحاظ سے آج بھی ان کا کوئی جواب نہیں۔

ایک وقت تھا جب رشی کپور کو رومانٹک ہیرو کے طور پر جانا جاتا تھا۔ ان کی کئی فلمیں آج بھی ناظرین کی پسندیدہ ہیں جن میں سے ایک فلم ’حنا‘ بھی ہے۔ اس فلم میں سرحد پار محبت کی کہانی نظر آئی تھی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلم میں جلوہ گر اداکارہ نے ایک یا 2 نہیں بلکہ 4 بار شادی کی ہے؟

جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار کی، جنہوں نے 2 یا 3 نہیں بلکہ کی ہیں 4 شادیاں۔ زیبا نے فلم حنا سے بولی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ وہ پاکستانی سینما انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں۔

زیبا فلمی دنیا میں ہٹ رہیں لیکن ان کی ذاتی زندگی اتار چڑھاؤ سے بھری رہی۔ زیبا پاکستان کے ایک بااثر گھرانے کی فرد تھیں۔ جب وہ 17 سال کی تھیں تو ان کی شادی کوئٹہ کے رہائشی سلمان گیلانی سے ہوئی تھی لیکن 5 سال کے اندر ہی دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ پھر انہوں نے پاکستانی ٹی وی سیریل انارکلی میں کام کیا جس سے انہیں کافی شہرت ملی۔ جب کپور خاندان نے انہیں انارکلی میں دیکھا تو انہیں ‘حنا’ میں رشی کپور کے مدمقابل اداکارہ کا روپ دیدیا۔

اس کے بعد زیبا ممبئی آگئیں، جہاں ان کی ملاقات بولی ووڈ اداکار جاوید جعفری سے ہوئی۔ دونوں نے 1989 میں خفیہ شادی کر لی لیکن 1990 میں ہی دونوں کی طلاق ہو گئی۔ جاوید سے علیحدگی کے بعد زیبا نے سابق پاکستانی اور اب ہندوستانی گلوکار عدنان سمیع سے شادی کی۔

دونوں کی شادی 1993 میں ہوئی تھی لیکن 4 سال میں ہی ان کے تعلقات خراب ہو گئے۔ اس شادی سے زیبا کا ایک بیٹا بھی تھا، جس کا نام اذان سمیع خان ہے۔ وہ خود اب پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں۔

زیبا بختیار کو اپنے بیٹے اذان سمیع خان کی تحویل کے لیے طویل قانونی جنگ بھی لڑنا پڑی تھی۔ عدنان سمیع سے علیحدگی کے بعد وہ پاکستان شفٹ ہوگئیں۔ پاکستان میں ٹی وی اور فلموں میں چھوٹے موٹے کردار کرنے لگیں لیکن ان کا لائف اسٹائل آج بھی لگژری ہے۔

زیبا بختیار نے پھر 2008 میں سہیل لغاری سے ایک اور شادی کی لیکن وہ اس رشتے کے بارے میں عوامی سطح پر بات نہیں کرتیں۔ سہیل کی بات کریں تو وہ پاکستان سے ہیں اور زیبا کے دونوں سابق شوہر جاوید جعفری اور عدنان سمیع ہندوستان میں رہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp