پاکستان ریلویز کے پریشان حال ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری تیار

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلویز کی ریکارڈ آمدن کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کا خاتمہ کرتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے رواں ماہ تنخواہوں کی مکمل ادائیگی کردی ہے، جو گزشتہ کئی ماہ سے تاخیر کا شکار تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلویز میں کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی تین ہفتے تک تاخیر کا شکار تھی، انتظامیہ کے مطابق ریلوے ملازمین کی انتھک محنت سے آمدن 60 ارب تک پہنچ گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ اب ریلوے انتظامیہ اپنے ملازمین کو بر وقت تنخواہ ادا کرنے کی پوزیشن میں آچکی ہے۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریلوے عامر بلوچ کے مطابق اب ملازمین کی تنخواہیں بر وقت ملا کریں گی، ریلوے اپنے ملازمین کو پانچ مراحل میں تنخواہیں ادا کرتا ہے، تنخواہیں ہر ماہ کی یکم، 5، 10، 15 اور 25 تاریخ کو ادا کی جاتی ہیں، تنخواہوں کے چیک اب انہی تاریخوں میں بینک جایا کریں گے۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریلوے عامر بلوچ نے مشکل وقت میں پاکستان ریلوے کا ساتھ دینے پر ریلوے ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ عید تک ٹرینوں میں بکنگ بھی 100 فیصد ہو گئی ہے، مسافروں کی سہولت کے لیے عید پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلا رہے ہیں، مسافروں کا ریلوے پر اعتماد ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت