یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے اضافے کا خدشہ؟

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں برس کے آغاز سے ڈالر کی قدر اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ اتار چڑھاؤ نہیں دیکھا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ 15 مارچ کو بھی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔

گزشتہ 15 دنوں سے ڈالر کی قدر تو مستحکم ہے تاہم عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہو گیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جائے گا، قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ 31 مارچ کو اوگرا کی سمری کی روشنی میں کرے گی۔

ڈالر کی قدر مستحکم اور خام تیل کی قیمت میں اضافہ

یاد رہے کہ حکومت نے پچھلی بار 29 فروری کو جب پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے کا اضافہ کیا تھا، اس وقت انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 279 روپے تھی، جو ابھی تک 279 روپے سے کچھ کم ہی ہے، تاہم 29 فروری کو خام تیل کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل تھی، جو اب 85 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

گزشتہ برس کے اختتام پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل تک گر گئی تھی، اس سے قبل اکتوبر میں خام تیل کی قیمت 94 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، گزشتہ ایک ماہ سے خام تیل کی قیمت مستحکم تھی تاہم رواں ماہ کے آخری عشرے میں اب خام تیل کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 85 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

پاکستان میں ڈالر کی قیمت 279 روپے پر مستحکم رہنے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر فی بیرل کے اضافے کے پیش نظر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاہم قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ 31 مارچ کی شب اوگرا کی سمری کی روشنی میں کرے گی۔

ماہ فروری کے اواخر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 13 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ 31 جنوری کو برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھنے کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل، حکومت نے عوامی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرتے ہوئے 15 جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق، جنوری میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ سال ستمبر سے پاکستان میں روپے کی قدر مستحکم اور ڈالر سستا ہو رہا تھا، انٹربینک میں ڈالر307 روپے سے کم ہو کر 23 اکتوبر کو 275 روپے کا ہو گیا تھا۔ رواں برس کے آغاز سے ایک مرتبہ پھر ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جو 289 روپے سے کم ہو کر اس وقت 279 روپے ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی